برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شاہی خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے اوراُن کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔ شہزادہ فلپ کا انتقال جمعہ کی صبح ونڈسر محل میں ہوا۔ شہزادہ فلپ نے سال 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے بیماری کے باعث علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

ان کی 1947 جولائی میں اس وقت کی شہزادی ایلزیبتھ سے منگنی ہوئی اور 20 نومبر 1947 کو دونوں کی شادی ہوگئی۔شہزادہ فلپ اور ملکہ ایلزیبتھ کے 4 بچے ہیں جن کے نام چارلس، اینی، اینڈریو اور ایڈورڈ ہے۔انھیں ڈیوک آف ایڈنبرگ بھی کہا جاتا تھا۔ انھوں نے 1952 سے 2017 تک 22ہزار 219 بار عوامی مقامات پر تنہا شاہی ذمہ داریاں انجام دیں۔
It is with deep sorrow that Her Majesty The Queen has announced the death of her beloved husband, His Royal Highness The Prince Philip, Duke of Edinburgh. His Royal Highness passed away peacefully this morning at Windsor Castle. pic.twitter.com/XOIDQqlFPn
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 9, 2021
The Royal Family join with people around the world in mourning his loss. Further announcements will be made in due course. Visit https://t.co/utgjraQQv5 to read the announcement in full.
— The Royal Family (@RoyalFamily) April 9, 2021