عدالت کا ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم

Ayan Ali Passport Isb Pkg 25-11

راولپنڈی: راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے سپرماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیدیا، فیصلہ آئین کے تحت نقل وحرکت کی آزادی کے حق کی بنیاد پر دیا گیا۔

کسٹم عدالت نے ایان علی کی جانب سے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کسی کی نقل وحرکت پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو شخصی ضمانت بھی پیش کرنا ہوگی۔ نیز بیرون ملک سے واپس نہ آئیں توان کی جائیداد ضبط کرلی جائے گی۔

کسٹم حکام نے عدالت سے استدعا کر رکھی تھی کہ ملزمہ کو پاسپورٹ واپس نہ کیا جائے ان کے بیرون ملک فرارہونے کا خدشہ ہے۔ سماء

dollar girl

customs court

passport return

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div