بیرون ملک پاکستانیوں کےلیے نیٹ ورک تشکیل دیدیا، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے رابطے کیلئےنیٹ ورک تشکیل دیدیا ہے۔
امریکا میں اسٹارٹ اپ کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا صورتحال نے ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال کا موقع دیا، انسانیت کو درپیش چیلنجز مربوط ردعمل کے متقاضی ہیں، سماجی واقتصادی ترقی اوراستحکام ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
Pleased to inaugurate Virtual Start-up Summit, powered by Foreign Office and our 🇺🇸 Mission. Our vision is to promote multi-stakeholder engagement to grow Pakistan’s start-up landscape and opportunities, bridging gaps to create avenues for exchange & dynamism between innovators. pic.twitter.com/PQHWRTGhIs
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 8, 2021
وزیرخارجہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے رابطے کیلئےنیٹ ورک تشکیل دیا جس سے جلد آگاہ کریں گے، توقع ہے اسٹارٹ اپ کانفرنس سے نوجوانوں کو آگاہی ملےگی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غربت کےخاتمے، غذائیت کی کمی جیسے چیلنجز پر توجہ مرکوز ہے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی عملی معیشت میں شرکت کو سراہتا ہوں۔