لاہور: کرونا ویکسینیشن ایمبولینس سروس متعارف

ایمبولینس جدید آلات سے لیس

لاہور میں معمر اور معذور افراد کی کرونا ویکسینیشن کےلیے ایمبولینس سروس متعارف کرادی۔

 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے معمر اور معذور افراد کی کرونا ویکسینیشن کےلیے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے، ایمبولینس جدید آلات سے لیس ہے جبکہ ویکسینینش ٹیم ایمرجنسی سے نمٹنے کی مہارت بھٰی رکھتی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کا عملےکو ویکسین لگانے کیلئے محکمہ صحت کوخط 

ڈاکٹرعثمان کا کہنا ہے کہ ویکسین لگانے سے پہلے بلڈ پریشر، بخار اور شوگر چیک کیا جاتا ہے جبکہ روزانہ 25 سے 30 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ویکسین لگاتے ہیں۔

دوسری جانب سیکریٹری صحت سارہ اسلم کے مطابق پنجاب میں 6ایمبولینسز تیار کی گئی ہیں، جس میں سے 3 ایمبولنسز کو لاہور کےلیے مختص کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب میں 80سال سے زائد عمر کے معمر افراد کی تعداد 8لاکھ سے زائد ہے۔

کرونا وائرس: لاہور میں42، پنجاب میں 88اموات

اس سروس کے ذریعے چین سے خریدی گئی سنگل ڈوز ویکسین کین سائنوفارم لگائی جارہی ہے۔

PUNJAB

COVID NEWS

GET TESTED

VACCINE UPDATES

Tabool ads will show in this div