بلدیاتی انتخابات نئی مردم شماری کےتحت ہونگے،مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نئی مردم شماری کےتحت ہونگے، مشرکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کا فیصلہ کیا جائےگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو کچھ نہیں البتہ جو کچھ صوبوں کے پاس ہے وہ اسے بھی چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں 85 فیصد ریونیو وفاق کو جمع کرکے دینا ہوتا ہے۔ وفاقی حکومت کو پیشکش کی تھی کہ سيلزٹيکس جمع نہيں کرسکتے تو ہمارے حوالے کرديں۔
کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کیلئےسندھ حکومت کوشاں ہے، 3 سال پہلےلانڈھی سائٹ ایسوسی ایشن سےملا تھا جس کے بعد ہم نے یہاں 3روڈ بنائے۔ آج سے تین سال قبل یہاں پہنچنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے ہمارے پلان تیار ہیں۔
پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کے نئے اعداد و شمار جاری
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے تینوں بڑے اسپتال اچھی طرح چلارہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسپتال سندھ حکومت چلائے۔
جہانگیر ترین کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انہیں ابھی بھی پاکستان تحریک انصاف کے دوستوں سے کچھ امید ہے وہ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات نئی مردم شماری کےتحت ہونگے، سی سی آئی کےاگلے اجلاس ميں نئی مردم شماری کا فيصلہ ہوگا۔ سندھ حکومت نئی مردم شماری کا مطالبہ کرچکی ہے کیونکہ 2018 کی مردم شماری پر چاروں صوبوں کوشديد تحفظات تھے۔