پنجاب یونیورسٹی کا عملےکو ویکسین لگانے کیلئے محکمہ صحت کوخط

آن لائن کلاسز، امتحانات کیلئے کرونا سے بچاؤ ضروری ہے
Punjab University فوٹو: پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے صوبائی حکومت سے تمام عملے کو ویکسین لگانے کے ليے محکمہ صحت کو خط لکھ ديا۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کو خط ميں لکھا ہے کہ يونیورسٹی کے عملے کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ 1300 سے زائد اساتذہ اور 5ہزار سے زائد نان ٹیچنگ اسٹاف محنت کر رہا ہے۔ اس لیے آن لائن کلاسز، ریسرچ اور امتحانات کے لیے کرونا سے بچاؤ بہت ضروری ہے۔

ملک بھر میں مڈل اسکول 28اپریل تک بند رکھنے کافیصلہ

تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے عملے کو ویکسین لگائی جائے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومت نے میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین کو بند کر رکھا ہے جبکہ این سی او سی نے ملک بھر میں 28اپریل تک مڈل اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

punjab university

Tabool ads will show in this div