بھارتی سفارتخانے کے وکیل کی کلبھوشن کیس میں پیروی سے معذرت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
KULBHUSHUN-YADAV-1 فائل فوٹو

پانچ قیدیوں کے کیس میں بھارتی سفارتخانے کے وکیل بیرسٹر شاہ نواز نون نے کلبھوشن کیس میں پیروی سے معذرت کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جمعرات کو کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنچ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ بیرسٹر شاہ نواز نون نےکیس میں پیروی سے بھی معذرت کرلی۔

انہوں نےعدالت میں متفرق درخواست دائر کی جس میں کہا بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں میرے پاس کوئی وکالت نامہ موجود نہیں۔کیس میں بھارت کی جانب سے کوئی بیان نہیں دے سکتا۔ جسپال کیس میں بھارتی سفارتحانے نے مجھے وکیل نامزد کیا تھااوراب قیدیوں کے رہا ہونے پر غیر موثر ہوچکا ہے۔

بھارتی نیوی کے حاضر افسر کلبھوشن یادھوکو3 مارچ 2016 میں اس وقت گرفتار کیا گیا، جب وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔

KULBHUSHAN JADHAV

Tabool ads will show in this div