شامی فورسز نے اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنا دیا

اسرائیل کی جانب سے مسلسل میزائل حملے جاری ہیں
Apr 08, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/AFP-WAR-SYR-Israel-Strikes.mp4"][/video]

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فوج کے میزائل حملے کو شامی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری میڈیا کی جانب سے شامی فورسز کے جوابی وار کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ دمشق کے قریب اسرائیلی فورسز کے میزائل حملے میں 4 فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔ شامی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ سال 2011 سے شروع ہونے والی سول جنگ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل فورسز کے ٹھکانوں پر میزائل حملے جاری ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل سے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ فورسز اور شامی فورسز مسلسل ان کے نشانے پر ہیں۔ غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال شام میں اسرائیل کی جانب سے 50 ٹھاکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

missile attack

Tabool ads will show in this div