وزیراعظم سےحکومت نہیں چلتی،بس خواتین کوروکناآتاہے،مریم
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے نہ صوبہ چلتا ہے اور نہ وزیراعظم سے حکومت، انہیں صرف خواتین کو روکنا آتا ہے۔
لاہور احتساب عدالت آمد پر سیکیورٹی پر مامور پولیس اہل کاروں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو عدالتی دروازے پر روک لیا اور اندر جانے سے منع کیا۔ بعد ازاں مریم اورنگزیب کے اصرار پر خواتین اہل کاروں کے ہمراہ انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
اس موقع پر جب میڈیا سے روکے جانے کی وجہ دریافت کی گئی تو مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی وہ صرف خواتین کو روک سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عدالت کے باہر روکا گیا عدالت میں آنے نہیں دے رہے تھے، ج بکہ کوئی قانون عوامی مقام پر آنے سے نہیں روک سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں نے روکنے والے اہلکاروں سے بات کی تو کہا گیا کہ میں عام افراد کیلئے مقرر دروازے سے چلی جاؤں۔ اس پر میرا کہنا تھا کہ ہم کون سا وی آئی گیٹ سے عدالت آتے ہیں، ہم عام راستے سے ہی اندر جا رہے ہیں۔