پیپلزپارٹی کی کسی سےکوئی ڈیل نہیں ہوئی،سلیم مانڈوی والا

غلط تاثر پھیلایا جارہا ہے،میڈیاسےگفتگو

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/MZ-Madviwala-On-Deal-Sot-08-04.mp4"][/video]

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ڈیل کاغلط تاثردیاجارہاہے،کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کےکڈنی ہلزریفرنس پرسماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کےجج محمدبشیرنےریفرنس پرسماعت کی۔ندیم مانڈوی والا اور اعجازہارون کیجانب سےحاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی۔سلیم مانڈوی والا اور دیگر پر فردِجرم کی کارروائی 14اپریل تک مؤخرکردی گئی۔ ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونےکےباعث کارروائی مؤخرکی گئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ میرا نہیں خیال کہ پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے۔جماعتوں کے ایک پیج پر ہونے کا مقصد یہ نہیں پی ڈی ایم ختم ہو گئی۔ انھوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہےاورپیپلز پارٹی یا کسی اور کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی اورمیرے علم میں ایسی کوئی ڈیل نہیں ہے۔

Saleem Mandviwala

Tabool ads will show in this div