فخر زمان کی لگاتار دوسری سنچری

انہوں نےجنوبی افریقہ کیخلاف تیسرےمیچ میں 101رنز اسکورکیے

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے مسلسل دوسری سینچری مکمل کرلی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے 99 گیندوں پر سینچری مکمل کرلی۔ فخر زمان 101اسکور بناکر آوَٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 15 چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے 193رنز بنائے۔

فخر زمان نے 49 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط اور 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے  2 ہزار رنز بھی مکمل کرنے کا آعزاز حاصل کرلیا۔ فخر زمان کے کیئریر میں اب تک 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

odi series

PakvSA

FAKHAR ZAMAN

Tabool ads will show in this div