پشاور میں گاڑی کو حادثہ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس
Apr 07, 2021

News-in-Brief-Urdu

پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گاڑی کو حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر ایک گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا کہ واقعے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، مرنیوالوں اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Tabool ads will show in this div