خیبرپختنخوا: اعلیٰ ثانوی امتحانات کے شیڈول کا اعلان

خیبرپختنخوا حکومت نے اعلیٰ ثانوی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
خیبرپختنخوا کے وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے ٹویٹ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 24مئی سے شروع ہونگےجبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلباء 17جون سے امتحانات کےلیے بیٹھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ او اور اے لیول طلبہ کے امتحانات 10مئی سے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
Announcement Exams conducting schedule has been decided for KP schools. Matriculation- SSC exams will be conducted on 21 May, 2021, and Higher secondary-HSSC exams will be conducted on 17 June, 2021.
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) April 7, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اورآپریشن سینٹر کے ایک اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ تمام امتحانی مراکز میں کرونا وائرس ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی جائے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز شہرام ترکئی نے کہا تھا کہ صوبہ بھر کے اسکولوں میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 18اپریل تک اسکولوں کوبند کرنے کا اعلان کیا تھا۔