ویڈیو:اسٹیج پرلڑائی کےبعدمسزسری لنکا سےتاج چھین لیا گیا

سال2019 کی فاتح نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/AFP-TV_20210407_ACE_LKA_GenderBeauty_97H6MZ_en.mp4"][/video]

سری لنکا کے سب سے بڑے مقابلہِ حسن '' مسز سری لنکا '' کی فاتح پشپیکا ڈی سلوا کو فاتح ہونے پر تاج پہنانے کے کچھ ہی لمحوں بعد واپس لے لیا گیا کیونکہ سال 2019 کی فاتح کیرولین جوری نے دعویٰ کیا تھا کہ ہ مسز ڈی سلوا کی طلاق ہو گئی ہے لہذا انہیں یہ اعزاز نہیں دیا جاسکتا۔

اتوار کے روز کولمبو کے ایک تھیٹر میں 2021 کی فاتح قرار پانے والی پشپیکا سے ان کا تاج چھینے کے بعدکیرولین نے انتظامیہ کو مقابلے کاقانون یاد کروایا جس کے مطابق خاتون کو شادی شدہ ہونا چاہیے لیکن طلاق یافتہ نہیں، اس کے بعد کیرولین جیوری نے تاج اس سال کی رنر اپ کے سر پر سجادیا۔

منتظمین نےالزام کی جانچ پڑتال کی علم ہوا کہ پُشپیکا کو طلاق نہیں ہوئی بلکہ وہ اپنے شوہرسے علیحدہ رہتی ہیں جس کے بعد ان سے معافی مانگی اور کہا ہے کہ تاج انہیں لوٹا ديا جائے گا۔ دوسری جانب فیس بک پوسٹ میں پشپیکا نے کہا کہ ان کی تضحیک کی گئی، سر پر چوٹیں آئی ہیں جس پروہ اسپتال گئیں۔ پشپیکا نے قانونی چارہ جوئی کااعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی جاری کردہ ویڈیو دیکھیں۔

MRS SRI LANKA

Tabool ads will show in this div