فنکاراپنے فن کیلئے رائلٹی کے مستحق ہیں

نائلہ جعفری کی ویڈیوکے بعدرائلٹی موضوع بحث بن گئی
تصویر:عشناء شاہ/انسٹاگرام

اداکارہ عشنا شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انشورنس ، ریٹائرمنٹ پلان اور رائلٹی مہیا کریں۔

عشنا کے مطابق "رائلٹی کا مقصد فنکاروں کو زندگی بھر کا کھانا کھلانا ہے لیکن پاکستان میں ہم شکستہ دل کے ساتھ تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

رائلٹی اداکرنے کے معاملے پر بیشتر شوبزشخصیات آواز اٹھارہی ہیں جس کی وجہ گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی اداکارہ نائلہ جعفری کی ویڈیو ہے۔ 6 سال سے کینسرکیخلاف جنگ لڑنے والی نائلہ نے چینلز سے درخواست کی تھی کہ مجھ سمیت تمام اداکاروں کو ان کے دوبارہ نشرکیے جانے والے ڈراموں کیلئے رائلٹی ادا کی جائے۔

اس سے قبل اداکار یاسرحسین نے بھی اس حوالے سے آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نائلہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ایک مہربان شخص مدد کیلئے آگے آیا اور اب وہ ان سے براہ راست رابطے میں ہے۔

میکال ذوالفقار بھی کئی بار شوبزبرادری پرزور ڈال چکے ہیں کہ رائلٹی کی ادائیگی کے حوالے سے کوئی مربوط لائحہ عمل طے کیاجائے۔

منشاء پاشا نے بھی اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان میں فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کو کب ان کا حق دیا جائے گا۔

نائلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پرکی جانے والی درخواست کے بعد اداکاروں کو رائلٹی کی ادائیگی موضوع بحث بن گئی ہے۔ نائلہ ویڈیومیں درخواست کررہی ہیں کہ چینل مالکان ان کے دوبارہ دکھائے جانے والے ڈراموں کی رائلٹی ادا کریں تو یہ ان کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔

مغرب میں اداکاررائلٹی کما کراچھے انداز میں زندگی گزارتے ہیں ، جسے ٹیلی ویژن کی صنعت میں "بقایا جات " کہا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ، 1990 کے ہٹ سٹ کام '' فرینڈز'' میں کام کرنے والے اداکارو ں کو اسے دوبارہ نشرکرنے پرایک قسط کے تقریبا 10ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

CANCER

Ushna Shah

NAILA JAFERY

royalties for reruns

Tabool ads will show in this div