بختاوربھٹوبھی کرونا کی تیسری لہر کی زدمیں

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹوبھی پاکستان میں پھیلنے والی کرونا کی تیسری لہر کی زدمیں آگئی ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپر بختاور نے فالوررز کوبتایا کہ انہیں کرونا ہوگیا ہے۔
I tested positive for Covid19 on April 2nd - isolating and recovering?. Just a reminder to keep being cautious, call people out if their masks don’t cover their nose, get vaccinated & help those less fortunate to get vaccinated too. May Allah keep us all safe. Aameen
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 7, 2021
بختاور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا '' 2 اپریل کو میرا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیاتھا، جس کے بعد قرنطینہ میں ہوں اور اب طبیعت میں بہتری آ رہی ہے''۔
اپنی اس ٹویٹ کو بختاور نے یاد دہانی قرار دیتے ہوئے سب کو محتاط رہنے اور کرونا سے بچاو کیلئے تمام تر ایس او پیز پرعمدرآمد کرنے کیلئے کہا۔
بختاور نے دعائیہ کلمات لکھے کہ اس عالمی وبا سے اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں، انہوں نے 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی بختاور کی منگنی کی تقریب میں ورچوئل شرکت کی تھی۔
بختاورکی شادی 29 جنوری کو کراچی کے بلاول ہاوس میں محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی۔
انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور کے شوہرمحمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور دبئی میں رہائش پزیر ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔