صبا قمراورعظیم خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

بلاگر نے ہراساں کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Azeem-Khan-Insta.mp4"][/video]

گزشتہ دنوں صبا قمرسے شادی طے پانے اور پھر اداکارہ کی جانب سے تعلق ختم کرنے کی بنا پرخبروں کی زد میں رہنے والے بلاگرعظیم خان نے ایسی اطلاعات کی تردید کی ہے کہ صبا نے ان پرلگے جنسی ہراسانی کے الزامات کے باعث شادی سے انکارکیا۔

آسٹریلیا میں مقیم بلاگر کا کہنا ہے کہ " صبا ایک حیرت انگیز روح کی مالک ہے، اسے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں ہے۔ ہمارے درمیان جو بھی ہوا وہ سب میری غلطی ہے ، لیکن اس کا ہراساں کرنے کے دعووں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے''۔

گزشتہ ہفتے صبا نے انسٹاپوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ عظیم خان سے شادی نہیں کررہیں۔ اداکارہ کی عظیم سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی البتہ فون پر بات ہوتی تھی۔ پروپوزل قبول کرنے کے بعداجالا لینڈ کے نام سے انسٹاصارف اجالاعلی خان نے سوشل میڈیا پر تفصیلی خط صبا کو خبردارکیا تھا کہ انہیں اپنی پسند پردوبارہ غورکرلینا چاہیے کیونکہ عظیم خان ماضی میں مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔اجالا کے اس خط کے بعد عظیم کی جانب سے ایک ویڈیوسامنے آئی تھی تاہم صبا نے اس حوالےسے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

چند دن بعد صبا نے انسٹاپوسٹ میں لکھا تھا ” مجھے ایک بہت اہم اعلان کرنا ہے، بہت سی ذاتی وجوہات کی بناء پرعظیم خان سے تعلق نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ” اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔ یہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا لیکن یہ وقت بھی گزرجائے گا ''۔

تازی ترین ویڈیو میں عظیم نے وضاحت دی ہے کہ ان پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام اس لیے عاءد کیا گیا کیوں کہ انہوں نے چند '' نجی گروپس '' کو بےنقاب کیا تھا۔

بلاگرکے مطابق انہوں نے ڈیڑھ سال پہلے ایسے گروپ بےنقاب کیے تھے جہاں خواتین مردوں کا پروفائل اور تصاویر ان کی اجازت کے بغیر شیئرکی جاتی تھیں۔

اس سے قبل صبا کے انکار کے بعد بھی عظیم خان نے اپنی انسٹا پوسٹ پرردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا” صبا قمر نے میرا مؤقف بیان نہیں کیا اور ہاں یہ میری غلطی ہے” ۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے صبا کو ٹیگ کرتے ہوئےکہا تھا ” آپ ایک حیرت انگیز روح کی مالک اورکائنات کی تمام خوشیوں کی مستحق ہیں، اللہ آپ کو کامیابیوں اورمحبتوں سے نوازے”۔

صبا کی جانب سے شادی منسوخ کرنے کے بعد بیشترسوشل میڈیا صارفین نے اس پروپوزل کا بتانے اور پھرانکارکو توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ قراردیا جس پر سیلیبرٹیزنے ان کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے صبا کو مضبوط رہنے پیغام دیا۔

SABA QAMAR

AZEEM KHAN

Tabool ads will show in this div