پنجاب 10لاکھ سے زائد کرونا ویکسین خریدے گا، عثمان بزدار

کرونا ویکسینیشن کیلئے مزید سینٹرز قائم ہوں گے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

CM On Vaccination Lhr Usman

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین خریدنے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت شہریوں کو ویکسین لگانے کے لیے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی۔

بدھ 7اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس ميں کرونا صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل پر پیش رفت کا جائزہ ليا گيا۔

اجلاس میں ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کيا گيا جبکہ کرونا ویکسینیشن کے لیے مزید سینٹرز بھی قائم ہوں گے۔ شہری 1166 پر شناختی کارڈ کا نمبر بھیج کر رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔

وزيراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو کرونا سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے لیکن کرونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔

وزيراعلیٰ کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاق سے بھی رابطہ ہے۔

USMAN BUZDAR

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div