فیصل آباد: بس کی ٹکر سے ساتھی کی ہلاکت پر طلبہ کا احتجاج، توڑ پھوڑ

اسٹاف رپورٹ


فیصل آباد : فیصل آباد کے سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثے میں ساتھی کی ہلاکت کے خلاف طلبہ مشتعل ہوگئے، طالب علم کو کچلنے والی بس کا حشر نشر کيا اور ديگر گاڑيوں کو بھی نقصان پہنچايا، پولیس کے لاٹھی چارج پر طلبا منتشر ہوگئے،  ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرليا گيا۔


فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر گیارہویں جماعت کے طالبعلم علی رضا کو کالج سے گھر جاتے ہوئے بس نے کچل ديا تھا، جس پر طلبا مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے اور موت کی وجہ بننے والی بس پر چڑھائی کردی، بھرپور احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی، حادثے کی ذمہ دار بس پر ڈنڈے برسائے اور دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔


طلبا کو بے قابو ديکھ کر پوليس کو بھی ايکشن لينا پڑا اور ان کی لاٹھيوں سے تواضع کی، پوليس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مفرور ڈرائيور کی تلاش شروع کردی ہے۔


پوليس سے مذاکرات کے بعد مظاہرين منتشر ہوگئے اور سرگودھا روڈ ٹريفک کے لئے کھول ديا گيا۔ سماء

کی

کا

پر

سے

CNIC

ramadan

exercises

توڑ

voting

Tabool ads will show in this div