کرونا وائرس: لاہور میں42، پنجاب میں 88اموات

پاکستان میں ریکارڈ 103ہلاکتیں

پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 88افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 88افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جبکہ صرف لاہور شہر میں 42 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

ادھر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے پنجاب کے 11اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کےلیے عید تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ نویں سے بارہوں جماعت کے طلباء 19اپریل سے ہفتے میں دو دن آئیں گے۔

تاہم نویں، دسویں، انٹرمیڈیٹ اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ملک بھر میں مڈل اسکول 28اپریل تک بند رکھنے کافیصلہ

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اہم اجلاس میں کرونا سے متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کو 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سے 8ویں تک کلاسز نہیں ہوں گی، تاہم صوبے اپنے اپنے فیصلوں کو لیے خودمختار ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں کے 78فیصد آئی سی یوز اور 75فیصد آکسیجن بیڈز مريضوں سے بھرچکے ہیں۔

سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کااعلان

پنجاب میں 23ہزار افراد کی روزانہ ویکسینیشن کے ٹارگٹ کے باوجود صرف 8 ہزار 500افراد یومیہ ویکسین لگوارہے ہیں۔

دوسری جانب کرونا سے ایک ہی روز میں 103افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 3ہزار 953کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں مجموعی طور پر 6لاکھ 96ہزار 184کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 14ہزار 924 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

PUNJAB

VACCINATION CENTERS

COVID NEWS

Government Updates

Tabool ads will show in this div