پاکستان میں بےروزگاری کی شرح بڑھنےکا امکان

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران پاکستان میں بےروزگاری 4.8فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوَٹ لک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران ملک میں بےروزگاری کی شرح 5 فیصد سے کم ہوکر 4.8 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوگی تاہم گزشتہ برس کے 10فیصد کے مقابلے مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 7فیصد تک جانے کا امکان ہے جبکہ 2022 کے دوران مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق 2021 میں شرح نمو ڈیڑھ فیصد تک رہے گی جبکہ 2022 میں ترقی کی شرح 4فیصد تک پہنچے گی۔ گزشتہ برس جی ڈی پی گروتھ منفی اعشاریہ 4رہی تھی۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی سے عالمی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں جبکہ اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.8فیصد ہوجائےگا۔