تیسراون ڈے: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کاامکان

شاداب خان انجری کے باعث سیریز سے باہر
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
Pakistan فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو کھلاڑیوں کی تبدیلی متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹاپ آرڈر بلے باز حیدر علی اور لیگ اسپنر عثمان قادر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ تین میچز کی سیریز کا آخری میچ بدھ 7اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان پیر کے انگوٹھے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف بقیہ میچز اور دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

حیدر علی کو مڈل آرڈر بلےباز آصف علی یا پھر پاکستان ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر دانش عزیز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ODI

Tabool ads will show in this div