پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم 17اپریل کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی

میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
Pakistan Under19 team فوٹو: پی سی بی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 11 کی بجائے 17 اپریل کو لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ کرونا وائرس کے باعث بنگلہ دیش میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکواڈ کی ڈھاکہ روانگی میں تاخیر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ گزشتہ دو روز سے دورے کے نئے شیڈول کے لیے بنگلہ دیش بورڈ سے رابطے میں تھا۔ اس سلسلے میں دونوں بورڈز نے دورے میں شامل میچز کی تعداد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے مابین واحد 4روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہوگا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ ابتدائی تین میچز سلہٹ جبکہ آخری دو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ ٹیم کی واپسی اب 10 مئی کو ہوگی۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ کا فی الحال قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ 12 اپریل سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور منتقل ہوجائے گا۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 30اپریل، دوسرا ون ڈے 2مئی، تیسرا ون ڈے 4مئی، چوتھا ون ڈے 7مئی اور پانچواں میچ 9مئی کو کھیلا جائے گا۔

BANGLADESH

PAKISTAN UNDER19 CRICKET TEAM

Tabool ads will show in this div