موسم سرما میں سیاحت کا جائزہ لے رہے ہیں،عمران خان

پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا
Apr 06, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسم سرما کے دوران سیاحت کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

منگل کی صبح ٹویٹ کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمائی سیاحت اور ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں دیوسائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کیں۔

تین اپریل کو وزیراعظم نے عالمی ماحولیاتی اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے ٹویٹ کرتےہوئے کہا تھا کہ ماحولیاتی تغیرات کے حوالےسے اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر پر لگائی جانے والی بےڈھب صدائیں سن کرحیران ہوں۔ حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کےمہلک اثرات کم کرنےکیلئےایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا عزم ہے۔

Tabool ads will show in this div