سیالکوٹ: 4روز سے بند بازاروں کو کھولنے کی مشروط اجازت

تاجروں کی کرونا ایس اوپیز پر عمل کی یقین دہانی

SLK Ftg Bazar Lockdown 06-04.mp4

سیالکوٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل کی يقين دہانی پر 4 روز سے بند بازاروں کو آج سے کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

سیالکوٹ کے بازار کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند تھے تاہم اب مرکزی انجمن تاجران نے انتظامیہ کو بیان حلفی جمع کروایا ہے جس میں تاجروں نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر دوبارہ بازاروں کو بند کر دیا جائے گا۔

سیالکوٹ: 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

واضح رہے کہ 5 روز قبل کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب سيالکوٹ ميں مزيد 15 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

پنجاب میں 29 مارچ سے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین معطل ہے جبکہ پارکس، تفریحی مقامات میں داخلے اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

صوبے میں شہریوں کے لیے عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div