سولہ افراد کی بینائی سےمحرومی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

متاثرين کو ہرممکن امداد اور علاج کی يقين دہانی
Apr 05, 2021

ملتان میں نجی اسپتال میں آنکھوں کے سرجن کی مبینہ غلطی کی وجہ سے 16افراد کی بینائی جانے کے معاملے پر وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقع کا نوٹس لےلیا۔

وزيراعلیٰ پنجاب نے چيف ايگزيکٹو پنجاب ہيلتھ کيئرٹيم ہمراہ اسپتال پہنچےاور متاثرين کو ہرممکن امداد اور علاج کی يقين دہانی کرائی۔

پنجاب ہیلھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکڑ ثاقب عزیز کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر کی مجرمانہ غفلت سے پیش آیا جبکہ اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کی ہرممکن مدد کے ساتھ ساتھ فری علاج کی بھی یقین دہانی کرائی۔

سی ای او اسپتال ڈاکڑ علی عظمت کا کہنا ہے کہ ہمارا ادارہ ٹرسٹ کا ہے ہم نے خدمت کےلیے آپریشن کیے ہیں علاج کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے،مریضوں کی ذمہ داری ہماری ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کی ٹیم نے اسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر آپریشن تھیڑ کو سیل کردیا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

PUNJAB

CM Punjab Usman Buzdar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div