ملتان میں کھٹا میٹھا شہتوت پک کر تیار

فرحت بخش پھل بیشمار طبی فوائد کا بھی حامل ہے
Apr 05, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Mul-Mulberry-Fruit-PKG-05-04.mp4"][/video]

ملتان کے باغات میں کھٹا میٹھا اور خوش ذائقہ پھل شہتوت پک کر تیار ہوچکا ہے۔

پکے ہوئے شہتوت کو خاص مہارت سے ٹہنیوں سے اتارا جاتا ہے اور باغبان نفاست سے شہتوت کے ايک ايک دانے کو اکٹھا کرتے ہيں۔

موسم بہار و گرما کا یہ فرحت بخش تحفہ وٹامن اے، بی، سی  اور ڈی سے بھرپور ہوتا ہے اور جسے بچے اور بڑے سب ہی بڑے شوق سے کھاتے ہيں۔

ایک مقامی باغبان شیر محمد کہتے ہیں کہ ان کے باغ میں 3 طرح کے شہتوت ہیں جن میں کالا شہتوت، لال شہتوت اور سفید شہتوت شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شہتوت کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے۔

طبی ماہرين کہتے ہيں شہتوت قوت مدافعت بڑھاتا اور بيماريوں سے بچاتا ہے۔ ڈاکٹر علی عمران کا کہنا ہے کہ شہتوت کے پھل میں بے پناہ افادیت ہے اور یہ خصوصاً گلے کی تکلیف، کھانسی اور پیٹ کیلئے بیحد فائدہ مند ہے۔

Tabool ads will show in this div