سندھ میں جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کااعلان

سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ بھر میں جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں، بازار اور تجارتی مراکزی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ہفتہ میں دو روز تمام کاروبار بند رہیں گے تاہم انتہائی ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس سے قبل ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس پر تاجر برادری کی جانب سے رد عمل سامنے آیا تھا۔

مزید جانیے: سندھ میں شادی اور دیگر تقریبات پرپابندی، کاروباری سرگرمیاں بھی محدود

سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں تاجروں نے اپیل کی تھی کہ ہفتے میں دو روز کاروبار بند رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

سندھ حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے باعث 31 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق 6 اپریل سے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد اور کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک محدود کردی گئی تھیں، جس کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا جبکہ ہفتے میں دو روز کاروبار بند رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

COVID NEWS

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div