فخرزمان رن آؤٹ: ٹیم منیجرنے تحریری شکایت نہیں کی

شعیب اختر، فواد چویدری کاحرکت پر افسوس کااظہار

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں فخرزمان کے متنازع رن آؤٹ پر ٹیم مينجر منصور رانا نے ميچ ريفری سے معاملہ پر بات کی تاہم تحريری شکايت نہيں کی گئی۔

دوسری جانب ایم سی سی کے ٹوئٹر ہینڈل سے کرکٹ کے متعلق ایک قانون بھی شیئر کیا۔ جس کے مطابق آئی سی سی قانون 41.5.1 کے مطابق کوئی فیلڈر کا جان بوجھ بیٹسمین کی توجہ ہٹانا، دھوکہ دینے یا رکاوٹ ڈالنا منع ہے۔ 41.5.2 کے مطابق یہ فیصلہ امپائر کریں گے کہ فیلڈر نے جان بوجھ کر دھوکا دیا یا محض اتفاق تھا۔

تاہم اگرايسا کيا گيا ہے تو بيٹسمين کو 5اضافی رنز ملنے چاہيے تھے۔

دوسری جانب راولپنڈی ايکسپريس شعيب اختر اور وفاقی وزير سائنس و ٹيکنالوجی فواد چوہدری نے ڈی کاک کی حرکت پرافسوس کا اظہار کيا۔

فخرزمان رن آؤٹ: کیا ڈی کوک نے’جعلی فیلڈنگ‘ کی؟

واضح رہے کہ ميچ ميں فخرزمان نے ہدف کے تعاقب ميں سب سے بڑی اننگز کھيلنے کا ريکارڈ بنايا۔ يہ وانڈرر اسٹيڈيم ميں بھی کسی بيٹسمين کا سب سے بڑا انفرادی اسکورہے۔

یاد رہے کہ سوشل ميڈيا پر فخرزمان کی اننگز کی تعريف کی جارہی ہے جبکہ جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کاک شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

odi series

PakvSA

FAKHAR ZAMAN

Fakhar Zaman Runout

Mansoor Rana

Quiton de Kock

Tabool ads will show in this div