لاہور: نوجوان کی فائرنگ، بہن، بھابھی، بھائی سمیت 4جاں بحق

پب جی اور آئس نشہ واقعے کے محرکات ہیں، پولیس

لاہور ميں پب جی کے شوقین نوجوان نے خون کے رشتوں کو بھی نہ چھوڑا، پب جی اور آئس نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بہن، بھابھی اور دوست کو موت کی نيند سلا ديا۔ ملزم گلیوں میں گولیاں چلاتا رہا، دوست کو ہمسایوں کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا-

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پب جی گیم کے شوقین نوجوان نے چار افراد بہن، بھائی، بھابھی اور دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بلال نے فائرنگ کا آغاز بھائی، بھابھی، ماں اور بہن پر گولیاں چلا کر کيا، دوست نے بچانے کی کوشش کی، تو اس کا تعاقب کرکے چند گز کے فاصلے پر واقع گھر میں گھس کر اس پر بھی گولیاں چلادیں-

قاتل کے محلے دار کا کہنا ہے ہے کہ واقعے میں ملزم کی بھابھی، عظمیٰ اور قريبی دوست زاہد موقع پر جاں بحق جبکہ بھائی علی اور بہن ماريہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، زخمی والدہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فائرنگ کرنے والے ملزم بلال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گیم کا سُپر اسٹار ورلڈ تھا، انہوں نے میرا کاؤنٹر بيچ ديا، مجھے ردی والے سے پتہ چلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئس کا نشہ اور پب جی کا شوق واقعے کے محرکات ہيں۔

ملزم بلال کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مزيد کارروائی کی جارہی ہے۔

PUBG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div