مولانا طارق جمیل نے’ایم ٹی جے‘برانڈ کا افتتاح کردیا

تجارت کا مقصدمدارس کو چلانا ہے، مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل نے اپنے نام سے شروع کیے جانے والے کپڑوں کے برانڈ ’ایم ٹی جے ‘ کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں اینکر وسیم بادامی ، احمد جہانزیب ، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی سمیت معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

تقریب میں معروف اینکر وسیم بادامی اور اداکار نورالحسن نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے، تقریب ایم ٹی جے برانڈ کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر بھی کی گئی۔

اس موقع پر عالم دین مفتی تقی عثمانی کا خصوصی ریکارڈ شدہ پیغام بھی نشر کیا گیا ، اپنے پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے مولانا طارق جمیل کے نئے کاروبار سے متعلق کہا کہ تجارت اگر حلال اور اچھے طریقے سے کی جائے تو یہ بھی بہت بڑا ثواب کا کام ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا اور انہیں مبارکباد دی۔

مولانا طارق جمیل نےکپڑوں کا برانڈ لانچ کرنےکی وجہ بتادی

 بعدازاں مولانا طارق جمیل نے دعا کرائی اور اپنے بیان میں کہا ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا ہے تاکہ ان کا انحصار زکوٰۃ پر نہ ہو۔ایم ٹی جے ملبوسات کو نجی کلاتھنگ برانڈ ڈائنرز کے اشتراک سے متعارف کیا گیا ہے ۔

mulana tariq jameel

MTJ

Tabool ads will show in this div