شاداب خان دورہ جنوبی افریقہ، زمبابوے سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بائیں پاؤں میں انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران شاداب خان بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کا شکار ہونے پر شاداب خان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں انٹرا آرٹیکلور کیمونیکیٹڈ فریکچر تشخیص ہوا ہے، جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 17رنز سے شکست دی تھی، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
Remember me in your prayers. I am putting in a lot of effort, I believe if u keep working hard and keep fighting through tough times, Allah helps u reach ur goals. I will keep working hard and will bounce back inshAllah. Thank you for all your love and support. #PakistanZindabad
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 5, 2021