گوہررشید کااشارہ ہانیہ اورصباقمرکی جانب تھا؟

اداکارمرزا گوہررشید کا ماننا ہے کہ کسی کو بھی اپنی شہرت اور اثرورسوخ مثبتیت( پوزیٹویٹی) پھیلانے کے لیے استعمال کرنا چاہئے نہ کہ تشہیرکے لیے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹویٹ میں گوہرنے لکھا '' اگر اللہ نے آپ کو شہرت بخشی اور بااثرمقام دیا تو اسے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ''۔
If Allah has blessed you with fame and put you in an influential position, use it responsibly! This idea of “bad publicity being good publicity" is ridiculous! Bad publicity is bad publicity. Period. Use your influence to spread positivity around you. Best way to stay relevant 🤗
— Mirza Gohar (@GoharRsd) April 3, 2021
گوہر یہ ٹویٹ اداکارہ صبا قمر کے بلاگر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جنہوں نے صبا کو 2 ہفتے قبل شادی کی پیشکش کی تھی۔
شوبزشخصیات صبا کی حمایت میں آگے آگئیں
صبا کا کہنا تھاکہ ان کی آج تک عظیم سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ صرف فون پر بات ہوت تھی۔ تعلق ختم کرنے کے فیصلےپر صبا کو سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ نہ صرف صبا بلکہ ہانیہ عامر کو بھی اپریل فول منانے کیلئے گلوکار شمعون اسماعیل کے ساتھ جھوٹی منگنی کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
انٹرنیٹ مجھے مارڈالےگا، منگنی کے بعد ہانیہ کا خوف
اداکارنے لکھا '' اچھی تشہیرکیلئے بُری تشہیر کا خیال بہت ہی مضحکہ خیزہے ، اپنا اثرورسوخ اپنے اطراف میں مثبتیت پھیلانے کیلئے استعمال کریں ،یہ بہترین طریقہ ہے ''۔
صبا قمر اور ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی ملی، بیشتر صارفین نے یہ الزامات بھی عائد کیے کہ وہ خبروں میں رہنے کیلئے پبلسٹی کررہی ہیں، بیشتر صارفین نے گوہر کا یہ طنزیہ تبصرہ بھی اسی تناظر میں لیا۔