کرونا وائرس:سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔کیٹگری سی ممالک کی تعداد بڑھا کر 22 کردی گئی اور ان ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی سے مشروط کردی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری فہرست میں جنوبی افریقہ،کینیا،گھانا،موزمبیق، تنزانیہ اور برازیل کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ پیرو،کولمبیا، چلی،زمبابوے، صومالیہ اور وینزویلا کو بھی سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔20 اپریل تک کٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی سے مشروط کردی گئی ہے۔ان ممالک میں موجود پاکستانی بھی وطن نہیں آسکیں گے۔



کٹیگری اے میں شامل ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کردی گئی ہے۔اس فہرست میں سعودی عرب، سنگاپور،جنوبی کوریا، آسٹریلیا، جاپان اورنیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
کیٹگری اے ممالک میں شامل افراد کےلیے ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہے۔ کٹیگری بی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا۔