کراچی: کلفٹن انڈرپاس میں پانی کی لائن پھٹ گئی

واٹر بورڈ کا عملہ پہنچ گیا
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Pipe-Damage-Khi-NAT-04-04.mp4"][/video]

کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب میرین چورنگی کے ساتھ گزرنے والے انڈر پاس کے اندر پانی کی لائن پھٹ گئی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر اور پانی سڑک پر جمع ہوگیا۔

پانی بھرنے کی کی وجہ سے انڈر پاس زیرِ آب آگیا ہے۔ انڈر پاس کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ میٹھے پانی کی لائن سے پانی کا رساؤ تیزی سے جاری ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اوور سائز ٹرالر نے واٹر بورڈ کی لائن کو نقصان پہنچایا۔ لائن سے فراہمی آب معطل کردی گئی ہے۔ اسد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کہ جلد لائن میں موجود پانی گرنا بند ہوجائے گا۔ واٹر بورڈ کی جیٹنگ مشینیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔

underpass

pipe line

Tabool ads will show in this div