جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ون ڈے جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم اور میزبان جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرا ایک روزہ میچ سیریز جیتنے کیلئے اہم ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوا۔
اس قبل پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے 76 ویں اننگز میں تیرہویں سنچری بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا اور کم ترین میچز میں 13 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔
میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جب کہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔ پہلے ون ڈے میں 274 رن کا ہدف فہیم اشرف نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر حاصل کیا۔