اےاین پی بھی پیپلزپارٹی سے ناراض

پي ڈی ايم رہنماؤں سے ملاقات ميں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماء امير حيدرہوتی نے پيپلزپارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرديا۔
پی ڈی ایم کی 5جماعتوں کے بعد اے این پی بھی پیپلز پارٹی سے نالاں ہے، شاہد خاقان عباسی،عبدالغفور حیدری، اویس نورانی اسلام آباد میں امیر حیدر ہوتی کے گھر پہنچے اور پی ڈی ايم کے مستبقل کے حوالے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اے این پی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی جماعت اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ووٹ لینے کے فیصلے سے لاعلم تھی۔
پیپلزپارٹی نے بتایا کہ انہیں بی این پی اور نیشنل پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے، ہم نے پیپلزپارٹی سے اچھے تعلقات کی بنیاد پر حمایت کی جبکہ پی ڈی ایم کا فیصلہ نہ ماننے پر نادم ہیں۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے اے این پی سے پوچھا کہ اب آپ اپوزیشن اتحاد میں رہنا چاہتے ہیں، یا نہیں۔ جس پر اے این پی رہنما نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں عوامی نیشل پارٹی نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تھا جس کے باعث یوسف رضاگیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے تھے۔