محرم الحرام میں سیکیورٹی کیلئے سندھ کے حساس علاقوں میں فوج تعینات

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سول انتظامیہ کی درخواست پر سندھ کے حساس علاقوں میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوج کی تعیناتی شروع ہوگئی ہے۔


سندھ حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی کی باقاعدہ درخواست کی تھی۔


سول انتظامیہ کی درخواست پر آج سندھ بھر میں محرم کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوج کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا۔


پنوں عاقل چھاؤنی سے فوجی دستے سندھ بھر میں جبکہ ملیر کینٹ چھاؤنی سے فوجی دستے کراچی کے حساس مقامات پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔


تمام علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا عمل آج مکمل کرلیا جائے گا۔ سماء

میں

کے

registered

سندھ

علاقوں

sonia

Tabool ads will show in this div