تین شہروں میں"کوئی بھوکانہ سوئے" پروگرام کادائرہ وسیع

وزیراعظم عمران خان نے"کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے "کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور،لاہور اور فیصل آباد سے آئندہ ہفتے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس کےلیے تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے کام کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم کے پروگرام #کوئی_بھوکا_نہ_سوئے کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے - اسلام آباد راولپنڈی کے بعد اب اگلے مرحلے میں آنے والے ہفتے میں وزیراعظم عمران خان پشاور, لاہور اور فیصل آباد میں اس پروگرام کا اجراء کریں گے- انشاءاللہ #احساس pic.twitter.com/qLGOid2b4X
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 3, 2021
فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کے دل میں مستحق افراد کا مقام ہے، اس لیے انہوں نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔