کراچی میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق

واقعات بلدیہ اور اسٹیڈیم روڈ پر پیش آئے، پولیس
Apr 02, 2021

News-in-Brief-Urdu

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ بلدیہ مواچھ گوٹھ ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت وقاص احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

Tabool ads will show in this div