کیا آپ کو اپنے پالتو جانور کیلئے جیون ساتھی چاہئے؟

لاہور کے شہری نے ویب سائٹ، اپیلی کیشن لانچ کردی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Animal-Marriage-Bureau-Lhr-Pkg-02-04-1.mp4"][/video]

پالتو جانوروں کیلئے جیون ساتھی کی تلاش بھی ایک مشکل کام ہوتا ہے، جسے لاہور کے ایک شہری نے ویب سائٹ اور ایپلی کیشن لانچ کرکے آسان بنادیا ہے۔

لاہور کے فواد ڈار نے جانور پالنے والے افراد کیلئے ایجنٹ پیٹ نامی ویب سائٹ اور فون ایپلی کیشن شروع کی ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنے جانوروں کیلئے جیون ساتھی کے حصول کے علاوہ ان کی خوراک اور علاج سمیت مختلف معلومات بھی لے سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر لوگ اپنے پالتو جانوروں کی پروفائل بناتے ہیں جس میں جانور کی نسل اور خصوصيات بھی تحریر کی جاتی ہیں۔ ویب سائٹ پر جانوروں کے طبی امداد کیلئے جانوروں کے ڈاکٹرکی سہولت بھی دستياب ہے۔

ویب سائٹ کے بانی فواد ڈار کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں اور پرندوں کے شوقین افراد اکثر جانوروں کی دیکھ بھال کے معاملے میں پریشان رہتے ہیں لہٰذا ویب سائٹ پر جانوروں کی بریڈنگ، خوراک اور بیماریوں کے مسائل پر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ جانوروں کی خوراک، دیگر ضروری سامان حتیٰ کہ ان کی خرید و فروخت کی سہولت ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

ویب سائٹ کے ساتھ  ویٹرنری ڈاکٹر بھی منسلک ہوتے ہیں جو جانوروں کے جوڑے بنانے اور دیگر طبی مسائل پر اپنی رائے دیتے ہیں۔

اس ویب سائٹ سے وابستہ ڈاکٹر محمد اعجاز کا کہنا ہے کہ لوگ جانور گھروں میں رکھ تو لیتے ہیں لیکن ان کے پاس ایسے پروفیشنلز کی خدمات نہیں ہوتیں جو جانوروں کی دیکھ بھال و دیگر معاملات پر ان کی صحیح رہنمائی کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ویب سائٹ پر ڈاکٹرز سے مفت مشورے کی سہولت موجود ہے اور اس پلیٹ فارم نے ایک ہی جیسے جانوروں اور پرندوں کے آپس میں  ملاپ کو ممکن بناکر انہیں پالنے والے افراد کی مشکلات حل کردی ہیں۔

Tabool ads will show in this div