پاکستان نےجنوبی افریقہ کو3وکٹوں سےشکست دیدی

پاکستان نےمیچ کی آخری پر کامیابی حاصل کی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد پہلے ون ڈے میں 3وکٹوں سے شکست دیدی۔

 پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے پاکستان کو274 رنز کا ہدف دیا۔

فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخرزمان صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 177رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ اس دوران امام الحق نے نصف سنچری مکمل کی اور 70رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، وہ 104 گیندوں پر 103رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 17 چوکے شامل تھے۔

دوسری جانب قومی نوجوان بلےباز دانش عزیز کا ڈیبیو مایوس کن رہا وہ صرف 3 رنز بناکر اینرک کا شکار بنے جبکہ آصف علی محض 2رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

وکٹ کیپبر بیٹسمین محمد رضوان اور شاداب خان 53 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لائے، رضوان 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 33 رنز پر آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینرک نورکیا نے 4، کگیسو ربادا اور اینڈیلے فیفلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے بلے باز دانش عزیز نے ڈیبیو کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ پر نمی کے سبب پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ ون ڈے میں پاکستان کو دو اور جنوبی افریقہ کو تین میچز کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو274 رنز کا ہدف

سیریز کا دوسرا ون ڈے 4 اور تیسرا میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد حسنین، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاداب خان، شاھین شاہ آفریدی۔

جنوبی افریقہ

کپتان ٹیمبا باووما، وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک، ہینرچ کلاسین، ايڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلکوایو، کاگيسو ربادا، تبریز شمسی، ریسی ڈوسن، لُنگی این گيڈی، اینرچ نورتی۔

odi series

PakvSA

Tabool ads will show in this div