اسلام آباد ہائی کورٹ: معمول کے تمام کیسز کی سماعت11اپریل تک موخر

نوٹیفکیشن جاری کردیا

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ سےبچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے معمول کے تمام کیسز کی سماعت11اپریل تک موخر کردی ہے۔

رجسٹرارآفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی جن میں صرف ضمانت،حکم امتناع، ہنگامی نوعیت کےکیسز شامل ہیں۔اہم نوعیت کےمقدمات چیف جسٹس کی منظوری سے مقرر کیے جائیںگے۔

ISLAMABAD HIGH COURT

Tabool ads will show in this div