لعل شہبازقلندر کے مزارکا گیٹ توڑ کر زائرین اندر داخل

کروناوائرس کےباعث صوبےبھر میں مزارات بند ہیں
فوٹو: سندھ گورنمنٹ ٹوئٹر
فوٹو: سندھ گورنمنٹ ٹوئٹر
فوٹو: سندھ گورنمنٹ ٹوئٹر

سيہون ميں کرونا وبا کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی بندش کے خلاف زائرين مشتعل ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کو لوگوں کےلیے بند کردیا تھا جس پر زائرين مشتعل ہوگئے اور مزار کا مرکزی گیٹ توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات میں شرکت کےلیے پنجاب سے بڑی تعداد زائرین کی آئی ہوئی تھی تاہم کرونا ونا کے باعث مزار میں جانے سے منع کیا گیا تو زائرین مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا۔

ایس ایس پی جامشورو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر 27مارچ کو صوبے بھر کے مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

Lal Shahbaz Qalandar

lal shahbaz qalandar shrine

Coroavirus

COVID NEWS

Government Updates

Tabool ads will show in this div