گوجرانوالہ میں جمعہ،ہفتہ کاروبار مکمل بند رہےگا

مہلک وبا سے آج پاکستان میں 96افراد انتقال کرگئے
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
[caption id="attachment_2234504" align="alignnone" width="800"] فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

گوجرانوالہ میں رواں ہفتے کے دوران جمعہ اور ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تاجر تنظیموں کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو چھٹی کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں ہفتہ اور اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی کی منظوری دی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ: کرونا ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی فروخت کی اجازت

دوسری جانب ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تقریبا 5کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 96افراد مہلک بیماری کا شکار ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے2ہفتے کےلاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14ہزار 530 سے تجاوز کرچکی ہے۔

COVID19

COVID NEWS

Government Updates

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div