وزیراعلیٰ سندھ نے2ہفتے کےلاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا

انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنےکےباعث عوام محفوظ رہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں 2ہفتے کےلاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔  

  کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر اگر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تو ہم خود فیصلے کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں سندھ حکومت نے انڑا سٹی ٹڑانسپورٹ، ہوائی سفر اور ٹرینیں بند کیں جس کے باعث آج سندھ کی عوام بہت محفوظ ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ: کرونا ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی فروخت کی اجازت

مراد علی شاہ نے عندیہ دیا کہ ان کی سندھ میں 2ہفتے کے لاک ڈاون کی تجويز مسترد نہيں ہوئی تاہم وزيراعظم کا لاک ڈاون پر اپنا موقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان نہ پہلے کسی آئی جی پر جھگڑا تھا نہ اب ہے۔

cm sindh

MURAD ALI SHAH

COVID NEWS

Government Updates

LOCKDOWNS

Tabool ads will show in this div