بارش متاثرین کے نقصانات سےمتعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

متاثرین میں 4ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی
Apr 01, 2021
[caption id="attachment_2031691" align="alignnone" width="800"]Karachi Rain فوٹو: آن لائن[/caption]

سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے 2020 میں کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متاثرین کے نقصانات سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی۔

گزشتہ سال بارش میں 149 افراد جاں بحق اور 103 زخمی ہوئے جبکہ 7ہزار 120 پکے اور 75 ہزار کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ پونے دو لاکھ سے ذیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ اور زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ متاثرین میں رقم تقسیم کے لیے نجی بینک سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مون سون کی بارشوں نے کراچی میں تباہی مچا دی تھی جس سے شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا۔