راول پنڈی: اسٹیشنری دکان میں آتشزدگی

آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
Apr 01, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/RWP-Shop-Fire-1400-01-04.mp4"][/video]

راول پنڈی کے علاقے اُردو بازارمیں اسٹیشنری کی دکان میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔

فائر فائٹرز کے مطابق آگ نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر ٹینڈرز بھی موقع پر موجود ہیں۔

واسا اور ریسکیو کے 150 اہل کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ سی ڈی اے کے فائر ٹینڈر بھی آگ بجھانے کے عمل میں شریک ہیں۔

آتشزدگی کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جس سے مری روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

Tabool ads will show in this div