بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ: کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند

شہریوں کو مشکلات کا سامنا

زمیندار ایکشن کمیٹی اور شہریوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خضدار میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ بند کردی ہے۔

جمعرات کو خضدار کے علاقے سنی سے آر سی ڈی شاہراہ بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مظاہرہ کرنےوالے افراد کا کہنا تھا کہ 18 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کھڑی فصلیں تباہ ہوکر رہ گئیں اور معاشی نقصان ہوا ہے۔

شاہراہ بند ہونے سے درجنوں مسافر گاڑیاں اور سامان لے جانے والے ٹرک اور ٹرالر پھنس گئے۔انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کئی گھنٹوں سے ٹریفک کی فراہمی بحال نہ ہوسکی۔

KHUZDAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div