چینی اسکینڈل پاکستان میں نئی چیز نہیں، شہزاد اکبر

چینی کی قیمتیں پہلے بھی بڑھ چکی ہیں
Apr 01, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Shahzad-Akber-Pc-Lhr-01-04.mp4"][/video]

مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ سٹہ بازوں نے پہلے طے کیا ہوا تھا کہ اپریل میں9469روپے چینی کی قیمت ہوگی جبکہ 30 اپریل کا کنفرم9600روپے ریٹ سٹہ میں طےکیا ہوا تھا۔

اسلام آباد میں جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ چینی کے اسکینڈل پاکستان میں نئی چیز نہیں اور چینی کی قیمتیں پہلے بھی بڑھ چکی ہیں۔

شہزاد اکبر نےکہا کہ کمیشن کی رپورٹ کے نتیجےمیں کارروائی ہونا ضروری ہے۔ چینی اسکینڈل پر تیزی سے تحقیقات جاری ہیں اورعوام کو سٹہ مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ سٹہ مافیا واٹس ایپ پرقیمت کے دام طے کرتی ہے۔ رمضان میں چینی کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کی اطلاعات تھیں۔ ہم سب ان 8،10لوگوں کے یرغمال ہیں اور کارروائی ضروری ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے کراچی میں بھی ایکشن لے کر سٹہ بازوں کو پکڑا ہے۔40سٹہ بازوں کے464 بنک اکاؤنٹ میں106ارب روپےکی ٹرانزیکشنزسامنے آئی اور ایف آئی اے کے فرانزک جائزےنے سٹہ مافیا کے طریقہ واردات کو بےنقاب کیا۔392خفیہ بےنامی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جو ملازموں اور دیگر کے نام تھے۔ ان اکاؤنٹس کےذریعےسیلزٹیکس کی بھی چوری کی گئی ہے۔12سےزائدایف آئی آراس وقت ایف آئی اے رجسٹرڈ کرچکی ہے۔

سیاست سے متعلق انھوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو این آراو دینے کو تیارنہیں اورمعاملات کو یہیں طےکرناہوگا۔ مریم نوازسے متعلق انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی خاموشی زومعنی ہے۔ وہ اب کیوں خاموش ہوگئی ہیں۔مریم نوازنےناتجربہ کاری کے باعث پی ڈی ایم کا ستیاناس کیا اوراناڑی کےہاتھ میں گاڑی آجائےتوستیاناس ہی ہوتاہے۔

SUGAR SCANDAL

Tabool ads will show in this div